ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پوسٹر وارجاری :بی جے پی کے اقلیتی مورچہ نے آدتیہ ناتھ کو بتایا’’رام‘‘باقی جماعتوں کو’’راون‘‘

پوسٹر وارجاری :بی جے پی کے اقلیتی مورچہ نے آدتیہ ناتھ کو بتایا’’رام‘‘باقی جماعتوں کو’’راون‘‘

Mon, 06 Jun 2016 11:19:09  SO Admin   S.O. News Service

لکھنو5جون(آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں پوسٹر وار تھمنے کا نام نہیں لے رہاہے۔تمام سیاسی جماعتیں کئی بار پوسٹر کے سہارے دوسری جماعتوں پرنشانہ لگاتے نظرآئی ہیں۔اس بار ریاست کے گورکھپور میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے پوسٹر لگایا گیا ہے جس میں ممبرپارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ کو’’یوپی کا رام‘‘اور باقی تمام پارٹیوں کو’’راون‘‘بتایاگیا ہے۔گورکھپور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقلیتی مورچہ کی جانب سے اس پوسٹر کو لگایا گیا ہے۔جس میںآدتیہ ناتھ کو رام روپی اوتار میں دکھایا گیا ہے اور باقی تمام پارٹیوں جیسے ایس پی، بی ایس پی، کانگریس، عام آدمی پارٹی اور اویسی کی پارٹی مجلس کو راون کے طور پر دکھایا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی پوسٹر میں لکھا ہے کہ یوپی کے رام2017میں راون کوشکست دیں گے ۔بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ارکان نے پوسٹر جاری کرکے یوگی کی44ویں سالگرہ مبارک دی۔مورچہ نے کیک کاٹ کر ان کا سالگرہ بھی منایا اور ان کی طویل عمر کی دعاء کی ہے۔


Share: